ممبئی 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں تقریباً 37.28 فیصد مراٹھا عوام سطح غربت سے نیچے (بی پی ایل) زندگی گزار رہے ہیں اور اس کمیونٹی کے 93 فیصد خاندانوں کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپئے سے کم ہے۔ اسٹیٹ بیاک ورڈ کلاس کمیشن کے سروے میں یہ بات معلوم ہوتی ہے۔ ریاستی اسمبلی میں جمعرات کو متفقہ طور پر ایل بل پیش کرتے ہوئے مراٹھا کمیونٹی کو ’سماجی اور تعلیمی پسماندگی‘ زمرہ کے تحت 16 فیصد تحفظات کی تجویز رکھی گئی۔ ایس آر سی سی کے خلاصہ کو، جس نے مراٹھاس کے سماجی، تعلیمی اور معاشی موقف کی اسٹڈی کی ہے، حکومت کی جانب سے ریاستی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ اس میں کہا گیا کہ مراٹھا کمیونٹی ریاست کی جملہ آبادی کا 30 فیصد ہے اور اس کے 78-76 فیصد خاندانوں کا انحصار زراعت پر اور فارم لیبر پر ہے۔