ریسرچ سنٹر امارات میں تقررات 18 مخلوعہ جائیدادوں کے لیے نوٹیفیکشن کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں واقع ریسرچ سنٹر امارات ( آر سی آئی ) میں جے آر ایف ( جونیر ریسرچ فیلو شپ ) کی خالی جائیدادوں کی بھرتی کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ آر سی آئی ڈی آر ڈی او کے تحت کام کرنے والا ادارہ ہے جس میں جملہ 18 خالی جائیدادیں ہیں جن میں ای سی ای 6 ، اور ای ای ای 6 ، میکانیکل 4 ، سی ایس ای 2 ، فزیکس 1 ، کیمیکل انجینئرنگ / میٹریل سائنس / کیمسٹری 1 ، ہے ۔ بی ای / بی ٹیک میں متعلقہ برانچ کے ساتھ گیٹ میں ویالڈ اسکور یا ایم ای ، ایم ٹیک میں متعلقہ برانچ یا ایم ایس سی ( فزیکس ) یا اس کے مساوی کورس کے علاوہ نیٹ سلیٹ یا گیٹ اسکور رکھنے والے امیدوار اہل ہوں گے اور ابتدائی دو برس کے لیے عارضی انتخاب کیا جائے گا ۔ اور امیدوار کی عمر 31 اکٹوبر 2017 تک 28 برس سے زائد نہ ہو جب کہ ایس سی ، ایس ٹی کو عمر میں 5 برس اور او بی سیز کو 3 برس کی چھوٹ ہوگی ۔ درخواستیں آن لائن میں 15 اکٹوبر تک داخل کی جاسکتی ہیں ۔ ویب سائٹ rcilab.in ہے ۔۔

بی ایچ ای ایل میں انجینئرس کی جائیدادوں پر بھرتی
5 اکٹوبر آن لائن ادخال درخواست کی آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : بی ایچ ای ایل ( بھارت ہیوی الیکٹریکل لمٹیڈ ) میں گیٹ اسکور کے ذریعہ الکٹریکل شعبہ میں خالی انجینئرس کی جائیدادوں پر بھرتی کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ پوسٹ انجینئر ٹرینی جملہ 50 خالی جائیدادیں ہیں ۔ جن میں میکانیکل 30 اور الیکٹریکل 20ہیں ۔ قابلیت میکانیکل یا الیکٹریکل انجینئرنگ میں بی ای / بی ٹیک یا انٹی گریٹیڈ ماسٹر ڈگری / ڈیول ڈگری پروگرام یا اس کے مساوی کورس میں کامیاب امیدوار جن کی عمریں یکم اکٹوبر 2017 ڈگری امیدوار 27 برس اور پی جی امیدوار 29 برس سے زائد نہ ہو جبکہ ایس سی ، ایس ٹی اور پی ایچ سی امیدواروں کو عمر میں چھوٹ ہوگی ۔ انتخاب گیٹ 2018 اسکور ، انٹرویو کے ذریعہ ہوگا ۔ درخواستیں آن لائن داخل کرنا ہوگا اور گیٹ آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 اکٹوبر ہوگی اور گیٹ امتحان کی تاریخیں مندرجہ ذیل ہیں ۔ 3 ، 4 ، 10 ، 11 فروری 2018 اور گیٹ امتحان کے نتائج 9 جنوری 2018 کو ویب سائٹ careers.bhel.in پر جاری کئے جائیں گے ۔۔