یوم تاسیس تلنگانہ پر حکومت کی دہلی میں تقاریب، محمد محمودعلی مہمان خصوصی

نئی دہلی 31 مئی (پی ٹی آئی) ریاستی حکومت نے 2 جون کو یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر قومی دارالحکومت میں بھی بڑے پیمانے پر سلسلہ وار تقاریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت تلنگانہ کے نمائندوں نے کہا ہے کہ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نئی دہلی میں منعقد ہونے والے تہذیبی پروگراموں میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر کتھک، کچی پوڈی، لوک رقص اور یوگا کی مشقیں بھی ہوں گی۔ مضمون نویسی اور کوئز پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے۔ دہلی میں حکومت تلنگانہ کے خصوصی نمائندہ ایس وینو گوپال چاری نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ ’’اس موقع پر ہم چند تہذیبی پروگرامس منعقد کرنا چاہتے ہیں اور تلنگانہ کے غذائی کلچر کی نمائش بھی کی جائے گی‘‘۔