احمد آباد ۔ 24 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) سونے کی اسمگلنگ کی واحد سب سے بڑی ضبطی میں احمد آباد سٹی پولیس نے آج 60 کیلو گرام طلائی دھات ضبط کرلی جس کی قدر 16.5 کروڑ روپئے ہوتی ہے۔یہاں سردار پٹیل انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اس کارروائی میں ایک خاتون کے بشمول 6 افراد گرفتار کرلئے گئے۔ سٹی کرائم برانچ کے اسپیشل آپریشن گروپ نے 60 گولڈ بسکٹس کے ساتھ 27 ہزار روپئے نقد بھی ضبط کئے۔یہ سونا مبینہ طور پر ممبئی کے شخص ڈیکوسٹا و دیگر نے دبئی سے اسمگل کیا۔