60کوئلہ بلاکس مختص کرنے میں کوئی مجرمانہ عنصر نہیں

سپریم کورٹ میں کل سی بی آئی کی رپورٹ کی پیشکشی
نئی دہلی۔12جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی نے 60کوئلہ بلاکس مختص کرنے میں کسی مجرمانہ عنصر کو دریافت نہیں کیا ‘ امکان ہے کہ یہ رپورٹس جاریہ تحقیقات کی رپورٹس کے ساتھ سپریم کورٹ میں کل پیش کی جائیں گی ۔ سی بی آئی کے ذرائع کے بموجب یہ بھی کہا جائے گا کہ سی بی آئی کی جانب سے داخل کردہ موقف رپورٹ قبل ازیں سپریم کورٹ میں داخل کی جاچکی ہے ۔

سی بی آئی نے تفصیل سے دلچسپی رکھنے والے وزراء اور ریاستی حکومتوں کی رپورٹس کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ 60کوئلہ بلاکس مختص کرنے کی کارروائی میں کوئی مجرمانہ عنصر شامل نہیں ہے ۔ ذرائع کے بموجب 195 کوئلہ بلاکس مختص کرنے کی تحقیقات کی گئی جن میں سے 16معمولات میں سی بی آئی نے پتہ چلایا کہ بادی النظر میں دھوکہ دہی ‘ مجرمانہ بدکرداری اور کرپشن کا پتہ چلتا ہے ۔ تاہم 60کوئلہ بلاکس مختص کرنے کے ریکارڈس کا تجزیہ کرنے کے بعد انہیں درست پایا گیا اور کوئی ایسا انحراف نہیں دیکھا گیا جو معیاروں اور طریقہ کار سے متعلق ہوں ۔