حیدرآباد ۔ 25 ؍ فبروری( پی ٹی آئی) ٹیک مہندرا نے 2019 سے شروع ہونے والی 5G خدمات کے لئے اپنی تیاریوں کے ایک حصہ کے طور پر امریکی چپ بنانے والی کمپنی انٹل کے ساتھ بنگلورو میں ایک لیاب قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ توقع ہے کہ رواں سال جون میں محکمہ ٹیلی کام کی طرف سے 5G خدمات کے لئے ایک روڈ میاب کو قطعیت دی جائیگی۔ ٹیک مہندرا کے سی ای او اور منیجنگ ڈائرکٹر سی پی گرنانی نے کہا کہ یہ کمپنی اپنے تقریبا 30,000 ملازمین کو ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی کے استعمال کیلئے عصری تربیت اور ہنر سے آراستہ کر رہی ہے ۔ ماباقی 75,000 ملازمین کو رواں سال کے اختتام تک تربیت دی جائیگی ۔ گرنانی نے کہا کہ ’’بنگلورو میں ہم نے امریکی کمپنی انٹل کے ساتھ ایک لیاب قائم کیا ہے ۔ دیگر کمپنیوں کے ساتھ بھی ہم لیابس قائم کا کئے ہیں ۔ آپ محض ساحل پر مشقوں کے ذریعہ تیراکی نہیں سیکھ سکتے چنانچہ ہم بھی سافٹ ویر کے تشریح شدہ نٹ ورکس پر کام کر رہے ہیں ۔