58 لاکھ سے زائد مسلم طلبہ کا اسکالر شپس سے استفادہ

نئی دہلی ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی اسکیم کے تحت 2014-15ء میں 58 لاکھ سے زائد مسلم طلبہ کو اسکالر شپس دی گئی ۔ مرکزی مملکتی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے گیارہویں اور بارہویں منصوبہ کے تحت استفادہ کنندہ مسلم طلبہ کی تعداد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ 58.69 لاکھ طلبہ کو مرکزی حکومت کی پری میٹرک اسکالر شپس اسکیم سے فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے لوک سبھا میں بتایا کہ اقلیتی طلبہ کو تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کے مقصد سے وزارت پری میٹرک اسکالر شپس اسکیم پر عمل کررہی ہے۔