51سالہ امریکی نے بیٹی اور 6نواسے نواسیوں کومارکر خودکشی کرلی

واشنگٹن ۔ 19ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی شہر میامی میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی 6 کمسن نواسے نواسیوں کو قتل کردیا۔ فلویڈا میامی میں ایک شخص ڈان چارلس نے گھر میں فائرنگ کر کے اپنی بیٹی اور اس کے 6 معصوم بچوں کو قتل کردیا، بعد میں حملہ آورنے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق مارے گئے بچوں میں سب سے بڑے بچے کی عمر 10 سال جبکہ سب سے چھوٹے بچے کی عمر صرف 3 ماہ تھی، ہولناک واقعے کے بعد میامی میں سوگ کی فضا ہے۔