تلنگانہ میں نومبر تا مئی موثر برقی سربراہی کو یقینی بنانے کی کوشش
حیدرآباد۔/15اکٹوبر، ( پریس نوٹ ) ریاست تلنگانہ میں برقی کی دستیابی اور اس کی طلب کا بغور جائزہ لینے کے بعد مختلف سرکاری ، خانگی اور عوامی شعبوں سے یکم نومبر 2014 تا 28مئی 2015 روزانہ 24گھنٹے برقی کی ٹھوس بنیادوں پر 500میگاواٹ برقی خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔www.tenders.procurement.gov.inسے ٹنڈر بولی کے دستاویزات ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات www.tssouthernpower.com/hotlinks پر بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ بولی داخل کرنے کی آخری تاریخ 22اکٹوبر دوپہر 12:00 بجے۔ ریاست کی برقی تقسیم کرنے والی کمپنیوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اس موقع سے استفادہ کریں۔ تلنگانہ اسٹیٹ سولار پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹیڈ ( ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل ) کے چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر جی رگھوما ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں برقی سربراہ کرنے والی کمپنیوں کو مسابقتی بولیوں کے ذریعہ 500 میگا واٹ شمسی توانائی کی خریدی کے لئے جاری کردہ ٹنڈرس شمسی توانائی کے مختلف تیار کنندگان سے غیر معمولی رعدمل حاصل ہوا ہے۔ ڈسکامس کو قومی و بین االاقوامی کمپنیوں سے 108درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔