ایٹا ( اترپردیش ) ۔ 2 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پرائیوٹ گروپ آف کالجس کے صدر نشین سے 50 لاکھ روپئے بطور تاوان کا مطالبہ کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ رنجیت کو ندھولی کلان کوتوال سے کل گرفتار کرلیا گیا جس نے ذاکر حسین سے 26 اگست کو زر تاوان طلب کیا تھا ۔ ملزم نے جعلی شناختی دستاویزات پیش کر کے موبائیل اور سیم کارڈ استعمال کئے تھے اور اس خصوص میں تعاون کرنے پر ہمنتو اور وجئے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔ اے ایس پی ویسا راجن سنگھ یادو نے بتایا کہ فلموں میںکام کرنے کیلئے رنجیت کو رقم کی ضرورت تھی تاکہ وہ ممبئی جانے سے قبل اپنا ایک البم تیار کرسکے ۔ پولیس نے ایجنٹ کی تحویل سے ایک دیسی ساختہ پستول اور گولیاں ضبط کرلی۔