تہران ۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سحر ایک 19 سالہ ایرانی لڑکی کا عرفی نام ہے اور وہ خود کو بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجلیناجولی کی سب سے بڑی مداح قرار دیتی ہے۔ یہ اس کا دعویٰ ہی نہیں ایسا اس نے عملی طور پر بھی ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس نے انجلینا جولی کی طرح نظر آنے کے لئے پچاس سے زیادہ مرتبہ چہرے کی پلاسٹک سرجری کرائی ہے لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکی اور اخبار جمہوریت میں شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق وہ اب ایک کارٹون کردار مردہ دلہن کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ سحر کے بقول وہ اپنا وزن کم کرنے اور چالیس کیلو گرام کے لگ بھگ برقرار رکھنے کیلئے پرہیزی خوراک استعمال کرتی رہی تھی اور صرف وہ چیزیں کھاتی تھی جس سے اس کے جسم اور روح کا رشتہ برقرار رہ سکے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ جولی سے بہت محبت کرتی ہے اور اس کی بڑی مداح ہے لیکن 50 سے زیادہ مرتبہ سرجری کے بعد بھی وہ انجلیناجولی ایسی شکل و شبہات نہیں بناسکی اور اب وہ جولی دکھائی دینے کے بجائے مردہ دلہن کے کردار سے زیادہ مشابہ نظر آتی ہے۔ واضح رہیکہ مردہ دلہن ایک امریکی، برطانوی حرکی، موسیقی اور خیالی فلم ہے۔ یہ 2005ء میں بنائی گئی تھی اور اس کے ڈائرکٹر مائیک جانسن اور ٹم برٹن تھے۔ اس کی کہانی افسانوی وکٹوریا کے عہد میں یورپ میں ایک گاؤں کے گرد گھومتی ہے۔