5اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹرس کے تبادلے

حیدرآباد۔/3فبروری، ( سیاست نیوز) حکومت نے 5اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹر کے تبادلہ عمل میں لائے جن میں ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر حیدرآباد کا بھی تبادلہ کردیا گیا۔ مسٹر این مدھوسدن نائیک ڈپٹی کلکٹر کو اسپیشل ڈپٹی کلکٹر ایس آر ایس پی پراجکٹ نظام آباد مقرر کیا گیا۔ مسٹر سورج کمار ڈپٹی کلکٹر کی خدمات محکمہ اقلیتی بہبود سے واپس لیتے ہوئے چیف ایکزیکیٹو آفیسر ضلع پرجا پریشد کریم نگر مقرر کیا گیا۔ انہیں قبل ازیں پراجکٹ آفیسر راجیو ودیا مشن نظام آباد مقرر کیا گیا تھا جو احکامات منسوخ کردیئے گئے۔ مسٹر سورج کمار ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر حیدرآباد کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کے تبادلہ کے بعد کسی نئے عہدیدار کو اقلیتی بہبود میں نامزد نہیں کیا گیا۔ مسٹر محمد ظہیر ڈپٹی کلکٹر کو اسپیشل ڈپٹی کلکٹر کے آر آر سی نظام آباد مقرر کیا گیا۔ مسٹر وائی وی گنیش ڈپٹی کلکٹر کی خدمات محکمہ پنچایت راج میں برقرار رکھتے ہوئے پراجکٹ ڈائرکٹر ڈوموا ورنگل مقرر کیا گیا۔ مسٹر وی ناگنا ڈپٹی کلکٹر کو اسپیشل ڈپٹی کلکٹر لینڈ اڈمنسٹریشن ایس آر ایس پی کریم نگر مقرر کیا گیا۔