گونڈہ (اترپردیش) ۔ 18 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) ضلع کے کھرگو پور میں ایک 45 سالہ خاتون کی ایک نوجوان نے عصمت ریزی کی ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی 22 سالہ نانکے یادو کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی۔ گزشتہ شب متاثرہ خاتون اپنے مکان کے باہر محو خواب تھی کہ ملزم اسے گھسے کر ایک ویران مقام پر لے گیا اور اس کی عصمت ریزی کی ۔ متاثرہ خاتون نے پولیس سپرنٹنڈنٹ بھرت سنگھ یادو سے ملاقات کرتے ہوئے شکایت درج کروائی ، جس کے بعد تانکے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور اسے حراست میں لیا گیا ۔ا
چوٹالا ہائی کورٹ سے رجوع
نئی دہلی ۔ 18 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالا جو ٹیچرس ریکروٹمنٹ کیس میں ملوث ہونے کی پاداش میں دس سال کی سزائے قید کاٹ رہے ہیں، انہوں نے آج دہلی ہائی کورٹ سے رجوع ہوکر اپنی عبوری ضمانت میں توسیع کرنے کی خواہش کی جو انہیں ان کے بھائی کے انتقال پر آخری رسومات ادا کرنے اور دیگر رسومات کی ادائیگی کیلئے منظور کی گئی تھی ۔ جسٹس ایس مریدول اور سنیتا گپتا پر مشتمل ایک بنچ کو دی گئی درخواست پر توقع ہے کہ 20 جون کو سماعت ہوگی ۔