45رورل ریلوے اسٹیشنس میں وائی فائی کی سہولت کی فراہمی کا نشانہ

حیدرآباد 30 مارچ ( یو این آئی) ریلوے بورڈ کی ہدایات پر ساوتھ سنٹرل ریلوے نے جاریہ مالیاتی سال 2017-18 کے دوران 45رورل ریلوے اسٹیشنس میں وائی فائی کی سہولت کی فراہمی کا نشانہ مقرر کیا ہے ۔ ان میں 7 ‘D’زمرے کے اسٹیشنس ’35 ‘E’زمرے کے اسٹیشنس اور3 ‘F’زمرے کے اسٹیشنس شامل ہیں۔قبل ازیں ریلوے بورڈ نے زونل ریلویز کو ہدایت دی تھی کہ دیہی علاقوں کے ریلوے اسٹیشنس کے علاوہ A1’A اور B زمروں کے ریلوے اسٹیشنس میں وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے ۔اس سمت بورڈ نے ساوتھ سنٹرل ریلوے کو دیہی پس منظر کے حامل والے ریلوے اسٹیشنوں میں وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا نشانہ دیا۔ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر ونود کمار یادو نے پرنسپال چیف سگنل وٹیلی کمیونکیشنس انجینئر ونئے موہن ، متعلقہ ڈیویثرنس کے ڈیویثرنل ریلوے منیجرس اور دیگر کو مبارکباد پیش کی۔