449 یاتریوں کی امرناتھ کیلئے روانگی

جموں ۔ 29 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سخت سیکوریٹی انتظامات میں 449 یاتریوں کا ایک قافلہ آج جنوبی کشمیر کے ہمالیائی غار میں واقع امرناتھ مندر کے لیے روانہ ہوگیا ۔ جاریہ سال تقریبا 3 لاکھ عقیدت مندوں نے غار نما مندر میں حاضر دی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ 324 مرد ، 119 خواتین اور 6 بچوں پر مشتمل یاتری 16 گاڑیوں میں بھگوتی نگر بیس کیمپ سے آج صبح 5 بجے روانہ ہوئے ۔ سی آر پی ایف کی نگرانی سخت سیکوریٹی میں جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ سے گذار گیا ۔