43 ممالک کیلئے آج سے ای ۔ ویزا

نئی دہلی ۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) زائد از40 ممالک بشمول اسرائیل ، فلسطین، جرمنی اور امریکہ سے آنے والوں کیلئے کل سے الیکٹرانک ویزا کی سہولت دستیاب رہے گی جس کا بے صبری سے انتظار تھا۔ وزارت ِسیاحت نے آج کہا کہ یہ سہولت وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیر سیاحت مہیش شرما کی جانب سے جملہ 43 ممالک کیلئے شروع کی جارہی ہے۔اس ضمن میں کل یہاں آئی ٹی ڈی سی کے زیرانتظامات ہوٹل اشوکا میں تقریب منعقد ہوگی۔