میرٹھ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)ایک 40 سالہ خاتون کی چلتی کار میں اجتماعی عصمت ریزی کا دلسوز واقعہ پیش آیا جہاں دو افراد نے اس کے ساتھ منہ کالا کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کل علاج کے لئے ایک ہاسپٹل گئی تھی لیکن واپسی کے دوران اس کے ساتھ یہ دلسوز واقعہ پیش آیا ۔ ملزمین کی پنکو اور کلو کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی جن کا تعلق موضع پنپالی خورد سے تھا ۔ انہوں نے ہاسپٹل کے باب الداخلہ سے خاتون کا اغواء کرلیا اور کار میں ہی اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ بعدازاں ملزمین نے متاثرہ خاتون کو نانکلا جمال پور کے جنگلات میں چھوڑ دیا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔ ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔