4.6 کروڑ روپئے مالیتی منشیات ضبط ‘ ایک شخص گرفتار

حیدرآباد /29 ستمبر ( سیاست نیوز ) آبکاری عہدیداروں نے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلئے ۔ رنگاریڈی ڈپٹی کمشنر آبکاری یسین قریشی نے بتایا کہ سدھارتھ ریڈی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو الپرازولام فروخت کر رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آبکاری عہدیداروں نے سدھارتھ کے قبضہ سے 460 کیلو الپرازولام جس کی مالیت 4.6 کروڑ ہے برآمد کرلئے گئے ہیں ۔ جبکہ اس کے ساتھی سی پی ریڈی کی پولیس کو تلاش ہے ۔