4 ریاستوں کی مشترکہ کارروائی سرکردہ نکسلائیٹ اور بیوی گرفتار

کوئمبتور ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا میں تقریباً 20 مقدمات میں مطلوب سرکردہ ماوسٹ لیڈر، اس کی بیوی اور 3 دیگر کو ٹاملناڈو میں گرفتار کرلیا گیا۔ روپیش نامی یہ ماوسٹ لیڈر قانون کا گریجویٹ ہے اور اس کی بیوی شائنا جس کا تعلق کیرالا سے ہے، تقریباً 10 سال سے گرفتاری سے بچ رہے ہیں۔ کل آندھراپردیش، کیرالا ، کرناٹک اور ٹاملناڈو پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا۔