نئی دہلی ۔ 7 ۔ ستمبر (سیاست ڈا ٹ کام) حکومت نے آج 33 زیر تصفیہ دفاعی پراجکٹس کو منظوری دیدی۔ ان میں ریلائنس ایرو اسپیس ، بھارت فورج، مہیندرا ٹیلیفونک انٹیگریٹیڈ سسٹم اور ٹاٹا اڈوانسڈ میٹریلس شامل ہیں۔ اس فیصلہ سے اڈوانسڈ مینوفیکچرنگ اور سرمایہ کاری کو فروغ ملنے کی توقع ہے ۔ ڈپارٹمنٹ آف انڈسٹریل پالیسی اینڈ پروموشن کے سکریٹری کی زیر قیادت لائسنسنگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ حکومت کے اس اقدام سے میک ان انڈیا مہم کو فروغ ملے گا۔