30ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کے تبادلے

حیدرآباد 19 فروری (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل پولیس آندھراپردیش مسٹر بی پرساد راؤ نے آج 30 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کے تبادلے عمل میں لاتے ہوئے اُنھیں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) کے رتبہ پر تقررات کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پی ٹی سی عنبرپیٹ شیخ سلیمہ کا تبادلہ کرکے اُنھیں او ایس ڈی سائبرآباد اڈمنسٹریشن مقرر کیا گیا ہے۔ اِسی طرح ٹی گنگادھرم ڈی ایس پی سی آئی ڈی کو او ایس ڈی کھمم، بی ولسن ڈی ایس پی سی آئی ڈی کو او ایس ڈی سی آئی ڈی، وی پرکاش راؤ ڈی ایس پی کرائمس ورنگل کو او ایس ڈی محبوب نگر، ایم اجئے کمار ڈی ایس پی سی آئی ڈی کو او ایس ڈی ورنگل اڈمنسٹریشن، کے ترمل راؤ ڈی ایس پی انٹلی جنس کو او ایس ڈی تروپتی، ایس آر وینکٹیشور نائک ڈی ایس پی ڈی ٹی سی چتور کو او ایس ڈی گنٹور رورل، بی چندے نائیک ڈی ایس پی سی آئی ڈی کو او ایس ڈی سریکاکلم ، کے اودے بھاسکر ریڈی ڈی ایس پی سی آئی ڈی کو او ایس ڈی وشاکھاپٹنم سٹی مقرر کیا گیا ہے۔

جبکہ ایل سندر راؤ ڈی ایس پی سی آئی ڈی کو او ایس ڈی وجیانگرم، آئی جیوتی پرکاش ڈی ایس پی پی سی ایس کو او ایس ڈی میدک، کے گوردھن ریڈی ڈی ایس پی کو او ایس ڈی گروجالا، ڈی سدا ریڈی ڈی ایس پی سی آئی ڈی کو او ایس ڈی تروملا، این سدھاکر ریڈی ڈی ایس پی انٹلی جنس کو او ایس ڈی نلگنڈہ، کے جئے رامیا ڈی ایس پی انٹلی جنس کو او ایس ڈی گنٹور اربن مقرر کیا گیا ہے۔ اِسی طرح وائی اُدے کمار ڈی ایس پی اے پی پولیس اکیڈیمی کو او ایس ڈی سائبرآباد لاء اینڈ آرڈر مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ ایس راج شیکھر راؤ ڈی ایس پی ویجلنس کو او ایس ڈی تروپتی، کے جگناتھ ریڈی ڈی ایس پی سی آئی ڈی کو او ایس ڈی گنٹور (آپریشنس) ، پی آر کوشل رام اے سی پی ایس بی کو او ایس ڈی اسپیشل برانچ مقرر کیا گیا ہے۔ کے رنگن گوڑ ڈی ایس پی سی آئی ڈی کو او ایس ڈی راجمندری، کے ورا پرساد راؤ ڈی ایس پی ویٹنگ کو او ایس ڈی سنٹرل زون حیدرآباد، ایم سرینواس ڈی ایس پی پی سی ایس کو او ایس ڈی سٹی سکیورٹی ونگ حیدرآباد، ایم رام موہن راؤ ڈی ایس پی ویٹنگ کو او ایس ڈی سائبرآباد ٹریفک، اے نرسنگ راؤ ڈی ایس پی ویٹنگ کو او ایس ڈی سائبرآباد اسپیشل برانچ مقرر کیا گیا ہے۔ جئے بھاسکر راؤ ڈی ایس پی اینٹی کرپشن بیورو کو او ایس ڈی وشاکھاپٹنم، ایس کے بابو ڈی ایس پی ویٹنگ کو او ایس ڈی وجئے واڑہ، اے پرشوتم ڈی ایس پی انٹلی جنس کو او ایس ڈی ورنگل رورل، ٹی ناگراج کمار ڈی ایس پی پی ٹی سی عنبرپیٹ کو او ایس ڈی ورنگل لاء اینڈ آرڈر اور جی پی واسو سنہا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ریلویز قاضی پیٹ کو او ایس ڈی ورنگل اربن ٹریفک مقرر کیا گیا ہے۔