3.3 کیلو سونے کے ساتھ ائرپورٹ پر ایک شخص گرفتار

شمس آباد 7 مئی ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ شمس آباد میں 3.3 کیلو سونے کے ساتھ ایک مسافر کو کسٹم حکام نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب سی ایچ سریش جو آج صبح سنگاپور سے شمس آباد ائرپورٹ پہونچا ۔ کسٹمس عہدیداروں نے چیکنگ کے دوران اس کے لگیج سے 3.3 کیلو سونا برآمد کیا جس پر اسے حراست میں لے کر سونا ضبط کرلیا گیا ۔ کسٹمس ایکٹ کے تحت اسمگلنگ کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔