3 اور 4 ڈسمبر کی صبح اُفق پر طلوع ماہتاب کا شاندار نظارہ

حیدرآباد ۔ یکم ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : آسمان پر 3 دسمبر اور 4 دسمبر 2018 کی صبح اُفق پر نئے چاند کے طلوع ہونے کا شاندار نظارہ کیا جاسکے گا ۔ اس وقت آنکھوں کو خیرہ کرنے والے رنگین منظر آسمان پر نمودار ہوں گے جب ماہتاب کی کرنیں سیارہ وینس اور دمدار ستارہ سے گذریں گی تو یہ سماں دیدنی ہوگا ۔ ہندوستان میں میتھالوجی طور پر اس ستارہ کو سواتھی کے نام سے جانا جاتا ہے جو روشن سیارہ کہلاتا ہے ۔ دمدار ستارہ کو ہندوستانی نام چترا دیا گیا ہے جو رات میں 20 روشن ستاروں کا مجمع بن کر ایک ہوتا ہے ۔