2G کیسوں کی سماعت:فائلیں پڑھنے کا وقت نہیں، خصوصی جج کا ریمارک

نئی دہلی ۔ 3 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی کی عدالت جو 2G کیسوں کی سماعت کر رہی ہے، اس نے آج متنبہ کیا کہ متفرق درخواستیں داخل نہ کریں جو گزشتہ دو سال میں بڑھتے ہوئے 2500 تک پہنچ چکی ہیں، جنہیں پڑھنے کیلئے وقت دستیاب نہیں جس سے کافی مشکل پیدا ہورہی ہے۔ خصوصی سی بی آئی جج او پی سائینی نے واضح کیا کہ اب سے اس طرح کی متفرق عرضیوں کو خارج کردیا جائے گا کیونکہ انہیں اصل معاملوں کا جائزہ لینے کیلئے وقت دستیاب نہیں ہورہا ہے۔ جج نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں 2500 درخواستیں داخل کردی گئی ہیں’’میں صرف یہی متفرق درخواستوں سے نمٹنے میں مصروف ہوں‘‘۔