ایڈیشنل ڈائرکٹر سی بی آئی کو ذمہ داری
نئی دہلی ۔ 21 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایڈیشنل ڈائرکٹر مسٹر آر کے دتہ اب 2G اسکام کی سی بی آئی تحقیقات کی قیادت کریں گے ۔ سپریم کورٹ نے کل ایجنسی کے ڈائرکٹر رنجیت سنہا کو ہدایت دی تھی کہ اسکام کی تحقیقات کی ذمہ داری سے سبکدوش ہوجائیں ۔ کرناٹک کیڈر سے وابستہ 1981 بیاچ کے آئی پی ایس آفیسر روپک کمار دتہ جو کہ ایجنسی میں اینٹی کرپشن بیورو (ACB) کے انچارج ہیں اب وہ 2G اسکام کی تحقیقات کریں گے۔