نئی دہلی 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت کل منعقد کی جائے گی تاکہ مزید 5 سی بی آئی گواہوں کے بیانات 2G اسپکٹرم مختص کرنے کے مقدمہ میں درج کئے جائیں۔ سابق وزیر مواصلات اے راجہ، ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ کنی موزھی اور دیگر افراد اِس مقدمہ میں ملزم ہیں۔ خصوصی سی بی آئی جج او پی سائنی آج بیانات درج کرنے والے تھے لیکن 5 گواہوں کی غیرحاضری کی وجہ سے سماعت ملتوی کردی گئی کیونکہ اِن گواہوں کو سمن تعمیل نہیں کیا گیا تھا۔