2G کیس: سی بی آئی کی اضافی گواہ طلب کرنے کی عرضی قبول

نئی دہلی ۔ 19 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت نے آج سی بی آئی کی یہ عرضی قبول کرلی کہ 2G اسپکٹرم الاٹمنٹ اسکام کے ٹرائیل میں اس کے روبرو مزید گواہوں کو طلب کرنے اور دستاویزات پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے کہا کہ یہ اس کیس میں منصفانہ فیصلہ کیلئے ’’ناگزیر‘‘ معلوم ہوتا ہے۔ تاہم خصوصی سی بی آئی جج او پی سائینی نے تحقیقاتی ایجنسی کو متنبہ کیا کہ چیدہ چیدہ دستاویزات کے ادخال سے اضطراب اور غیر یقینی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے اور استغاثہ کو یہ ملحوظ رکھنا چاہئے کہ ہندوستانی لیگل سسٹم ملزمین کو کسی نہ کسی طریقہ سے پریشان کرنے کے نظریے پر عمل کیا جا ئے۔