2G مقدمہ :سی بی آئی ڈائریکٹر رنجیت سنہا کو دھکہ

نئی دہلی۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی ڈائریکٹر رنجیت سنہا کو سبکدوشی سے 12 دن قبل زبردست دھکہ پہنچا کیونکہ سپریم کورٹ نے 2G اسکام مقدمہ سے انہیں برطرف کردیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ بعض ملزمین کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں ان کے خلاف عائد الزامات بادی النظر میں درست لگتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے غیرمعمولی فیصلہ جاری کرتے ہوئے یہ مقدمہ رنجیت سنہا کے بعد 2G اسکام تحقیقاتی ٹیم میں سینئر ترین آفیسر کے سپرد کردیا ہے۔ چیف جسٹس ایچ ایل دتو کی زیرقیادت بینچ نے تاہم اس مسئلہ پر صراحت کے ساتھ حکم جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے کے نتیجہ میں باوقار ایجنسی کی ساکھ داغدار ہوگی۔