رجسٹریشن کا آغاز ، ماسٹر شیف پونیت مہتا تربیت دیں گے
حیدرآباد۔21فبروری(سیاست نیوز) روزنامہ سیاست اور فریڈم ریفائنڈسن فلاور آئیل کے زیراہتمام چھٹا فریڈم کوکری کلاسس کا 27فبروری‘ کے روز آفیسرس میس ملک پیٹ میں منعقد ہوگا ۔ ہمہ اقسام کے پکوا ن کی تربیت اور دنیا بھر کے ڈش تیار کرنے کا طریقہ ماسٹر شیف پونیت مہتاسیکھائیں گے۔مذکورہ ایک روزہ مفت کوکری کلاسس میں داخلہ بذریعہ رجسٹریشن رہے گا۔چہارشنبہ کے روز منعقدہونے والے اس کوکری کلاسس میںحصہ لینے کے لئے اپنا نام عمر اورپتہ لکھ کر فون نمبر8919493509 واٹس ایپ یا ایس ایم ایس کے ذریعہ ارسال کریں۔سیاست اور فریڈ م سن فلائور ائیل کی اس کی پہل کا مقصد پکوان کے میدان میںخواتین او رلڑکیوںکو نت نئے پکوان سے واقف کروانا اور انہیں دنیابھر کے کھانے کی ڈشیں تیار کرنے کے قابل بنانا ہے۔ماسٹر شیف پونیت مہتا ماہر پکوان ہیں ‘جن سے کوکری کلاسس کے دوران پکوان میںذائقہ اور مصالحہ جات کا استعمال کرتے ہوئے کھانے میں لذت پیدا کرنے کے متعلق سوالات بھی پوچھے جاسکتے ہیں ۔حیدرآبادی کھانے‘ ناشتہ‘ لنچ او رڈنر پر مشتمل پکوان کی تیاری اور دسترخوان پر کھانے لاکر رکھنے سے قبل اس کو سجانے کا طریقہ کار بھی ماسٹر شیف پونیت مہتا بتائیں گے۔سیاست اور سن فلاو ر فریڈم سن فلائور آئیل کی جانب سے سابق میںمنعقدہ کوکری کلاسس میں اب تک ہزاروں خواتین او رلڑکیوں نے پکوان میں مہارت حاصل کی ۔داخلہ رجسٹریشن کے ذریعہ ہی ملے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 8919493509 پر ربط کریں ۔