سرینگر ۔19جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) تحقیقاتی ایجنسیوں نے سخت گیر حریت کانفرنس سید علی شاہ گیلانی گروپ کے ایک رکن اور 26/11 کے فینانسروں کے درمیان گہرا تعلق ہونے کا پتہ چلایا ہے ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ جس نے حال ہی میں کشمیر وادی میں رقمی تبادلوں کا ایک کیس درج کرتے ہوئے اپنا پہلا چارج شیٹ پیش کیا تھا ‘ الزام عائد کیا کہ سید علی شاہ گیلانی چیرمین ڈیموکرٹک پالیٹکل موؤمنٹ کو 2007 اور 2010کے درمیان تین کروڑ روپئے موصول ہوئے تھے ۔