26/11 کیس کا پاکستان میں ٹرائل ملتوی

لاہور 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) انسداد دہشت گردی عدالت پاکستان نے جو 2008 ء کے ممبئی حملوں کے مقدمہ کی سماعت کررہی ہے، اس کی آئندہ پیشی 25 جون کو مقرر تھی کیونکہ وکلائے استغاثہ عدالت میں حاضر ہونے سے قاصر رہے۔ گزشتہ سماعت 11 جون کو ہوئی تھی جس میں دو گواہوں کے بیانات درج کئے گئے تھے۔ قبل ازیں بھی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 28 مئی اور 4 جون کی سماعتوں میں وکلائے استغاثہ غیرحاضر تھے۔ 21 مئی کو وکلائے استغاثہ نے چودھری اظہر کی زیرقیادت درخواست میں جماعت الدعدۃ کے کارکنوں پر الزام عائد کیا تھا کہ اِس مقدمہ کی پیروی کرنے پر اُنھیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔