اسلام آباد ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی انسداد دہشت گردی عدالت نے 2008ء ممبئی دہشت گرد حملہ مقدمہ کے سلسلہ میں 4 مزید عینی گواہان کو سمن جاری کیا ہے۔ ان کے بیانات یکم ؍ جولائی کو قلمبند کئے جائیں گے۔ عدالت نے 4 سرکاری اور خانگی گواہان کو طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے موقع پر بیان قلمبند کرانے کی ہدایت دی۔ عدالت اس مقدمہ میں 7 ملزمین بشمول 26/11 ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمن لکھوی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کررہی ہے۔ کل ہوئی سماعت کے دوران جوڈیشیل مجسٹریٹ اکرم عباسی نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے ملزمین کے خلاف 2 گواہان کے بیانات قلمبند کئے ہیں۔