26/11 ذمہ داروں کے خلاف پاکستان کارروائی کرے

نئی دہلی ۔25؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) دہشت گردی کو ایک چیالنج قرار دیتے ہوئے ہندوستان اور امریکہ نے دہشت گرد عناصر بشمول لشکر طیبہ ‘ ڈی کمپنی‘ اور حقانی نیٹ ورک کو تباہ کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اس کے علاوہ پاکستان سے 26/11 دہشت گرد حملے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے پر زور دیا گیا ۔ صدر امریکہ بارک اوباما اور وزیراعظم نریندر مودی نے بات چیت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد گروپس کے درمیان کوئی فرق نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لئے ممالک کو اپنا عہد پورا کرنا چاہئے اور وہ انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں ۔دونوں قائدین نے مشتبہ دہشت گردوں کے تعلق سے معلومات کے تبادلے سے بھی اتفاق کیا ۔