26 جنوری کو اسکولی طلبہ کیلئے انڈیا کوئز اور پراجکٹ ورک مقابلہ

حیدرآباد ۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) اسکول میں زیرتعلیم لڑکے ؍ لڑکیوں کیلئے ادارہ سیاست کے زیراہتمام 26 جنوری یوم جمہوریہ کے موقع پر 2 تا 5 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر ’’انڈیا کوئز‘‘ جس میں ہندوستان کے متعلق سوالات ہوں گے رکھا گیا ہے اور ہندوستان کی جمہوریت کے عنوان پر ’’پراجکٹ‘‘ تیار کرکے داخل کرسکتے ہیں۔ کسی بھی اسکول میں زیرتعلیم طالب علم اس میں حصہ لے سکتا ہے۔ ہر شریک طالب علم کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا اور انعامات دیئے جائیں گے۔