ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب نگرانی کریں گے ، رجسٹریشن کا آغاز
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست کی جانب سے حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات کا بروز اتوار 25 مئی 9 بجے دن سے 2 بجے دن تک بمقام محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس مقرر ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کیمپ کوارڈینٹر نے بتایا کہ ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب جنہوں نے اپنی یم ڈی یونانی کی ڈگری حجامہ اور وجع المفاصل سے حاصل کی ہے کی نگرانی میں حجامہ ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ اور حجامہ کریں گے ۔ یہاں یہ کہنا بے محل نہ ہوگا کہ قدیم اطباء کی روشنی میں چاند کی 15 تاریخ کے بعد حجامہ کروانا بے حد مفت ثابت ہوا ہے ۔ ایسے مریض کو کمر کے درد ، گھٹنوں کے درد ، گردن کے درد ، آدھے سر کا درد ، جلدی امراض ، بی پی ، شوگر ( جن کی شوگر کھانا کھانے کے بعد 250 سے کم ہو ) ڈپریشن ، نسیان صحت مند حضرات بھی سنت ، کی روشنی میں حجامہ کرواسکتے ہیں ۔ حجامہ ڈاکٹرز مرض کے حساب سے کپ کا تعین کریں گے اور مریض سے فی کپ 50 روپئے لیے جائیں گے ۔ علاج کے خواہش مند مریض اپنے نام فون نمبر040-65699966 پر 11 بجے دن سے 5 بجے شام تک تحریر کرواسکتے ہیں ۔۔
سکھ مت پر ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
ایڈوکیٹس فورم فار جسٹس کے وفد کی انسانی حقوق کمیشن سے نمائندگی
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ایڈوکیٹس فورم فار جسٹس کی جانب سے انسانی حقوق کمیشن کو ایک درخواست پیش کی گئی جس میں جنرل سکریٹری فورم جناب وحید احمد ایڈوکیٹ کی قیادت میں محمد نظام الدین ایڈوکیٹ ، محمد اسمعیل ایڈوکیٹ ، محمد رحمن ایڈوکیٹ ، میر واجد علی خاں ایڈوکیٹ ، خالد قریشی ایڈوکیٹ ، محمد فصیح ایڈوکیٹ ، محمد اطہر حسین ایڈوکیٹ ، محمد عظمت ایڈوکیٹ ، محمد انصار ایڈوکیٹ ، محمد خضر ایڈوکیٹ اور دیگر نے درخواست میں کہا کہ سکھ برادری جو ہتھیاروں کا استعمال کررہے ہیں ۔ اس پر پابندی عائد کی جائے ۔ جو کہ کشن باغ واقعہ میں استعمال ہوا ۔ جس میں HRC کے ذمہ داران نے تیقن دیا کہ اس پر جلد سے پابندی عائد کی جائے گی ۔۔