24 سال کریئر میں 23 سال غیر حاضر رہنے کا ریکارڈ

اندور ۔ 5 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کی ایک 46 سالہ اسکول ٹیچر نے اپنے 24 سالہ طویل کیریئر کے دوران 23 سال غیر حا ضر رہنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ محکمہ ثانوی تعلیم نے ٹیچر سنگیتا کیشپ کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی ہے۔ سنگیتا نے 1990 ء میں ملازمت اختیار کی اور 1991 ء تا 1994 ء وہ رخصت پر تھی۔ 1994 ء میں اس کا تبادلہ کیا گیا اور اسی سال سنگیتا نے ’’میٹرنیٹی رخصت‘‘ حاصل کی اور اب تک ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئی۔