2016 اور 2017ء میں ہندوستانیوں کو زائد از 74 فیصد H-1B ویزے جاری کئے گئے

واشنگٹن ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے 2016ء میں جو H-1B ویزے جاری کئے تھے، انہیں حاصل کرنے والوں میں ہندوستانی آئی ٹی ورکرس کا تناسب 74.2 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ 2017ء میں یہی تناسب بڑھ کر 75.6 فیصد ہوگیا۔ دی یونائیٹیڈ اسٹیٹس سٹیزن شپ اینڈ سرویسیس نے اپنی رپورٹ میں آگے چل کر کہا کہ H-1B ویزوں کی اجرائی کا جو نیا طریقہ کار اپنایا گیا ہے اس میں ہندوستانی آئی ٹی پروفیشنلز کے تناسب میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ چین بالترتیب 9.3 فیصد برائے 2016ء اور 9.4 فیصد برائے 2017ء کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔