لاہور، 18اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے صدرنشین عمران خان نے آج اعلان کیا کہ 2015ء کا سال الیکشن کا سال ہوگا اور اپنے حامیوں سے الیکشن کی پوری تیاری کی خواہش ظاہر کی ۔ سرگودھا میں ریالی سے خطاب کے دوران انہوں نے یہ اعلان کیا ۔ اخبار ’دی نیشن‘ نے بھی ان کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران نے ملک کی 60فیصد نوجوان آبادی کو ملک کی تقدیر بدلنے والوں سے تعبیر کیا ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ وہ اس وقت تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے جب تک وزیراعظم نواز شریف اپنے عہدہ سے مستعفی نہیں ہوجاتے ۔