اسلام آباد ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) پشاور مارکیٹ میں 2009ء میں ہونے والے دھماکوں میں ملوث مشتبہ پاکستانی کو روم کے ہوائی اڈے سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔اطالوی پولیس کے مطابق گرفتار مشتبہ شخص پشاور سے روم پہنچا تھا جسے فیومیسی نو کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پشاور کی مارکیٹ میں2009ء میں ہونے والے دھماکوں میں 134افراد ہلاک ہوگئے تھے۔