2001ء قتل معاملہ میں ملوث مجرم کو سزائے موت

واشنگٹن ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) ریاست ٹیکساس میں ایک ایسے ملزم کو جس نے 2001ء میں ایک 75 سالہ آٹو میکانک کا قتل کردیا تھا، کو سزائے موت دی گئی۔ جیل حکام کے مطابق امریکہ میں جاریہ سال 17 ویں سزائے موت پر عمل آوری کی گئی۔ 45 سالہ ملزم گریگوری روسیو کو ہنٹس ولے میں واقع جیل میں زہریلا انجکشن دیکر موت کی نیند سلادیا گیا۔ ٹیکساس کریمنل جسٹس کے ترجمان جیسن کلارک نے یہ بات بتائی۔