غازی آباد ، 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) سینئر سماجوادی پارٹی لیڈر شیوپال سنگھ یادو نے آج الزام عائد کیا کہ 2,000 روپئے کی کرنسی نوٹس مارکیٹ سے غائب ہوتے جارہے ہیں کیونکہ بی جے پی قائدین نقدی کی ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آنے والے لوک سبھا چناؤ میں سماجی اشتراکیت کے نظریہ والی تمام سکیولر پارٹیاں مل کر ’’فرقہ پرست زعفرانی پارٹی‘‘ کو شکست سے دوچار کریں گے۔