حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے آج کہا کہ ریاستی حکومت کے ملازمین گاندھی جینتی ، 2 اکٹوبر سے ہیلت کارڈس کا استعمال کرتے ہوئے طبی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ آج یہاں سکریٹریٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے ہیلت کارڈس کے ذریعہ اس کے اسٹاف اور پنشنرس کو بھی طبی خدمات فراہم کرنے کا تہیہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کارپوریٹ ہاسپٹلس کو طبی خدمات فراہم کرنے پر فنڈس کا ری ایمبرسمنٹ کرے گی ۔ لکشما ریڈی نے ہنوز کارڈس حاصل نہ کرنے والے ملازمین سے اپیل کی کہ اس سہولت سے استفادہ کرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں اور آن لائن درخواست دیں ۔۔
اسکولی طلبہ کے لیے
پراجکٹ ورک مقابلہ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : اسکول میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کے لیے پراجکٹ ورک اولمپیاڈ رکھا گیا ہے ۔ ہائی اسکول کے طلبہ اے پی جے عبدالکلام کی شخصیت اور کارنامے مڈل اسکول گروپ کا عنوان ’ ہندوستان آزادی کے بعد ‘ اور پرائمری اسکول میں پہلی جماعت تا چوتھی جماعت تک کے لیے عنوان نہرو اور چلڈرنس پر پراجکٹ تیار کرتے ہوئے 30 ستمبر تک پتے ذیل پر روانہ کریں ۔ ہر شریک طالب علم کو سرٹیفیکٹ دیا جائے گا ۔ پتہ فرسٹ فلور 101 ، ہیرا منشن روبرو پائیگاہ پلازہ بشیر باغ حیدرآباد ۔۔