1984ء فسادات: معاوضہ کی درخواست دہلی ہائی کورٹ میں مسترد

نئی دہلی۔/20مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائی کورٹ نے 1984ء میں سکھ مخالف فسادات کے ایک متاثرہ شحص کی جانب سے جو زائد معاوضہ کا مطالبہ کررہا تھا جس کے لئے اس نے ایک سنگل جج کی عدالت میں درخواست بھی داخل کی تھی جسے جج نے مسترد کردیا تھا، کے موقف کو جوں کا توں برقرار رکھا ہے۔ متاثرہ شخص نے ادعا کیا تھا کہ فسادات کے دوران اس کی املاک کو شدید نقصان پہنچا تھا اور اس کی بیوی شدید طور پر زخمی ہوئی تھی ۔ چیف جسٹس جی روہانی اور جسٹس آر ایس اینڈرا کی ڈیویژن بنچ نے میگھ سنگھ نامی شخص کی جانب سے داخل کردہ درخواست یہ کہہ کر مستر د کردی کہ اسے دہلی فسادات کے متاثرہ شخص کی حیثیت سے دہلی حکومت کی جانب سے 2000 روپئے بذریعہ چیک ادا کئے گئے تھے۔ لیکن درخواست گزار یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ اسے 2000 روپئے بذریعہ چیک ادا کئے گئے حالانکہ اس نے مذکورہ رقم کے حصول کا اقرار کیا۔

ڈی ایم کے اعلیٰ سطحی اجلاس 2جون کو
چینائی۔/20مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈی ایم کے جو 24اپریل کو منعقدہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی انتہائی ناقص کارکردگی کی وجوہات معلوم کرنے تجزیوں پر تجزیہ کررہی ہے اور اب پارٹی نے 2جون کو اعلیٰ سطحی حکمت عملی کمیٹی کے اجلاس کا اعلان کیا ہے جس کی صدارت ایم کروناندھی کریں گے۔ جس کا انعقاد پارٹی کے ہیڈکوارٹرس انا اریوالیم میں کیا جائے گا۔ پارٹی جنرل سکریٹری کے امبازگان نے یہ بات بتائی۔