1971 ء ہند۔ پاک جنگ کے مورٹار شیلز دریافت

اگرتلہ ۔ 7 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہند و پاک کی 1971 ء کی جنگ میں استعمال کئے گئے دو مورٹار شیلز یہاں اس وقت برآمد ہوئے جب تریپورہ کے سپاہی جالا ڈسٹرکٹ کے کملا ساگر میں ایک جھیل کیلئے کھدوائی کی جارہی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ ورکرس مندیگا اسکیم کے تحت جھیل کی کھدوائی میں مصروف تھے کہ انہیں مذکورہ شیلز نظر آئے جو قابل استعمال تھے ۔ 13 مارچ کو بھی یہیں سے ایک مورٹار شیل برآمد ہوا تھا ۔ کملا ساگر ہند۔بنگلہ دیش سرحد کے قریب ایک چھوٹا سا موضع ہے ۔ 1971 ء میں ہند و پاک جنگ کے دوران موضع کا کچھ حصہ میدان جنگ میں تبدیل ہوچکا تھا ۔ دریں اثناء ذرائع نے بتایا کہ بم ناکارہ بنانے والے اسکواڈ نے شیلز کو ناکارہ بنانے میں معذوری کا اظہار کیا ہے اور مشورہ دیا کہ شیلز کو فوج کے حوالے کردیا جائے۔