حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں 15 سال کی عمر کے بچوں کی ایک تہائی تعداد غیرتغذیہ بخش غذاء سے متاثر ہے ۔ بچوں کی غربت سے متعلق بین الاقوامی جائزہ میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروین ارو نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے زرعی پیداوار تین گنا زیادہ ہورہی ہے اس کے باوجود غذائی تحفظ کی کمی پر حیرت ہے وقت کا تقاضہ ہے کہ کسانوں کی آمدنی اور سیکوریٹی پر توجہ مرکوز کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر تغذیہ بخش غذاء کا سلسلہ ختم کرنے کیلئے محکمہ جات ، دیہی صحت ، زراعت اور نیوٹریشن باہمی تال میل کے ساتھ کام کرنا چاہئے ۔