1400 عازمین حج شاہ عبداللہ کے مہمان ہوں گے

ریاض۔ 9 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب جاریہ سال تقریباً 70 ممالک کے 1400 عازمین حج کی میزبانی کرے گا جو جاریہ سال شاہ عبداللہ کے مہمان ہوں گے۔ خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ نے 70 سے زائد ممالک کے تقریباً 1400 شہریوں کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مدعو کیا ہے اور یہ حکم دیا کہ وہ سعودی عرب کے مہمان ہوں گے۔ وزیر اسلامی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز نے اس پروگرام کا اعلان کیا۔اب تک اس پروگرام کے تحت دنیا کے مختلف ممالک سے 22,000 سے زائد افراد فریضہ حج ادا کرچکے ہیں۔