نئی دہلی ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 14 نوجوان جنہیں حال ہی میں این آئی اے نے یوم جمہوریہ کے موقع پر حملوں کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا تھا، مبینہ طور پر سابق انڈین مجاہدین کے آقا سے اور دہشت گرد گروپ دولت اسلامیہ سے مستحکم روابط رکھتے تھے۔ سرکاری ذرائع کے بموجب تمام 14 نوجوان ایک دوسرے سے بھی ربط برقرار رکھے ہوئے تھے اور انڈین مجاہدین کے سابق رکن صفی ارمار اور دولت اسلامیہ سے بھی اپنا ربط برقرار رکھے ہوئے تھے۔ این آئی اے نے جنودالخلیفہ ہند کے 14 ارکان کو چند دن قبل ملک کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا تھا اور ان سے تفتیش جاری تھی جس کے دوران انہوں نے مبینہ طور پر انڈین مجاہدین اور دولت اسلامیہ کے ساتھ اپنے روابط کا اقبال کرلیا ہے۔