نئی دہلی ۔ 26 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پیچیدہ حساب کتاب زیادہ تر لوگوں کیلئے درد سر ہوتے ہیں لیکن 13 سالہ ادیتی شرما کیلئے ایسا نہیں کیونکہ وہ لمحوں میں ریاضی کے مسائل حل کرسکتی ہے اور یہ اس کیلئے واقع بچوں کے کھیل جیسا ہے۔ ادیتی نے حال ہی میں بارھویں ریاستی سطح کی ابیکس اینڈ مینٹل ارتھمیٹک چمپین شپ جیتی ہے، جہاں 5 تا 13 سال کے درمیان والے 60 اسٹوڈنٹس نے UCMAS کو استعمال کرتے ہوئے حساب کتاب کی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ یہ ابیکس کی ایک ارتھمیٹک ٹیکنک ہے۔ ادیتی نے ایک ہندسے سے لیکر 4 ہندسوں تک کے حساب کتاب زبانی حل کردیئے اور اتنی تیزی سے کئے کہ کوئی اسے کاغذ پر محض تحریر کرنے کیلئے اس سے کہیں زیادہ وقت لیتا ہے۔