کولمبو ؍ رامیشورم 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی نیوی نے آج 12 ہندوستانی مچھیروں کو گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے دو کشتیاں ضبط کرلئے کیوں کہ وہ مبینہ طور پر اُس ملک کے آبی حدود میں ماہی گیری کررہے تھے۔ اسسٹنٹ ڈائرکٹر محکمہ سمکیات منی کنڈن نے یہ کہاکہ رامیشورم سے تقریباً 3 ہزار مچھیرے گزشتہ روز سمندر میں گئے اور آج صبح سری لنکا کے آبی حدود میں کرائے نگر کے قریب ماہی گیری میں مصروف تھے کہ سری لنکن نیول پرسونل نے اُنھیں گرفتار کرلیا۔