12 ویں درجہ اول میں کامیاب کرنے پر 25 ہزار روپئے

پٹنہ 24 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت بہار نے آج اعلان کیا کہ ریاست بہار میں بارہویں کلاس کے امتحان میں اول درجہ سے کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو 25,000 روپئے دئے جائیں گے تاکہ ریاست میں خواتین میں خواندگی میں اضافہ ہو ۔ ہیومن اسکل ڈیولپمنٹ مشن کی ایک ریاستی سطح کی نگران کار کمیٹی کا اجلاس آج چیف منسٹر جیتن رام مانجھی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایس سی اور ایس ٹی کے علاوہ ان طبقات میں جہاں خواندگی 30 فیصد سے کم ہے درجہ دوم میں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو بھی 25,000 روپئے دئے جائیں گے ۔ فی الحال یہ رقم صرف ان طلبا کو فراہم کی جاتی ہے جو اپنا میٹرک کا امتحان اول درجہ میں کامیابی حاصل کریت ہیں۔ علاوہ ازیں حکومت نے ایس سی ایس ٹی طلبا کیلئے میرٹ اسکالرشپ فراہم کیلئے 75 فیصد حاضری کا لزوم ختم کردیا ہے ۔